إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب الترهيب من أذى الجار وما جاء في تأكيد حقه باب: پڑوسی کو تکلیف دینے پر وعید اور اس کے حق کی تاکید کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5098
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " حَقُّ الْجَارِ أَرْبَعُونَ ذِرَاعًا هَكَذَا، وَهَكَذَا، وَهَكَذَا، وَهَكَذَا، يَمِينًا وَشِمَالًا، وَقُدَّامًا وَخَلْفًا " .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ فِيهِ عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ أَبِي الْجَنُوبِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”پڑوسی کا حق چالیس چالیس ہاتھ تک ہے، اس طرح، اس طرح، اس طرح اور اس طرح، یعنی دائیں، بائیں، سامنے اور پیچھے (چاروں اطراف میں)۔“ اسے امام ابویعلیٰ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں عبد السلام بن ابی الجنوب نامی راوی ہے جو کہ ضعیف ہے۔