إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب الترهيب من أذى الجار وما جاء في تأكيد حقه باب: پڑوسی کو تکلیف دینے پر وعید اور اس کے حق کی تاکید کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5093
وَعَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ لِي جَارَيْنِ فَإِلَى أَيِّهِمَا أُهْدِي؟ قَالَ: أَقْرَبِهِمَا " .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ بِسَنَدٍ فِيهِ مَسْعَدَةُ بْنُ الْيَسَعَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.ترجمہ
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ ﷺ! میرے دو پڑوسی ہیں، تو میں ان دونوں میں سے کسے ہدیہ پیش کروں؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو ان دونوں میں سے (دروازے کے اعتبار سے) تمہارے زیادہ قریب ہو“، اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس میں مسعدہ بن الیسع نامی راوی ہے اور وہ ضعیف ہے۔