إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب ما جاء في الحمام ومدحها وذمها باب: حمام اور اس کی تعریف و مذمت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 506
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، ثَنَا شُعْبَةُ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ، قَالَ: "سَأَلْتُ مُحَمَّدَ بْنَ سِيرِينَ عَنْ دُخُولِ الْحَمَّامِ، قَالَ: كَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يَكْرَهُهُ " .ترجمہ
عبد الرحمن بن ابی رواد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے حمام (عوامی غسل خانے) میں داخل ہونے کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ”سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اسے ناپسند فرمایا کرتے تھے۔“