إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب ما جاء في صلة الرحم وإن قطعت باب: صلہ رحمی کے بارے میں جو کچھ آیا ہے، اگرچہ رشتہ توڑا جائے۔
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - : " أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنِّي إِذَا رَأَيْتُكَ طَابَتْ نَفْسِي وَقَرَّتْ عَيْنِي، فَأَنْبِئْنِي عَنْ كُلِّ شَيْءٍ، قَالَ: كُلُّ شَيْءٍ خَلَقَ مِنَ الْمَاءِ، قَالَ: قُلْتُ: فَأَنْبِئْنِي بِشَيْءٍ إِذَا أَخَذْتُ بِهِ دَخَلْتُ الْجَنَّةَ، قَالَ: أَفْشِ السَّلَامَ، وَأَطْعِمِ الطَّعَامَ، وَصِلِ الْأَرْحَامَ، وَقُمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ، ثُمَّ ادْخُلِ الْجَنَّةَ بِسَلَامٍ " .
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ.سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”بے شک جب میں آپ کی زیارت کرتا ہوں تو میرا جی خوش ہو جاتا ہے اور میری آنکھیں ٹھنڈی ہو جاتی ہیں، پس مجھے ہر چیز (کی تخلیق) کے متعلق بتائیے“، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہر چیز پانی سے پیدا کی گئی ہے“، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کی: ”مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے کہ جب میں اسے اختیار کر لوں تو جنت میں داخل ہو جاؤں“، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”سلام کو عام کرو، (مستحقین کو) کھانا کھلاؤ، صلہ رحمی کرو اور رات کو (نماز کے لیے) قیام کرو جبکہ لوگ سو رہے ہوں، پھر سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ“۔ اس حدیث کو امام ابو بکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں، نیز اسے امام احمد بن حنبل، امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں اور امام حاکم نے روایت کیا ہے اور اسے صحیح قرار دیا ہے۔