إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب ما جاء في صلة الرحم وإن قطعت باب: صلہ رحمی کے بارے میں جو کچھ آیا ہے، اگرچہ رشتہ توڑا جائے۔
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - : أَنَا الرَّحْمَنُ، وَهِيَ الرَّحِمُ، شَقَقْتُ لَهَا مِنِ اسْمِي، فَمَنْ وَصَلَهَا أُوصِلُهُ، وَمَنْ قَطَعَهَا أَقْطَعُهُ فَأَبُتُّهُ " .
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ بِلَفْظِ: " الرَّحِمُ شُجْنَةٌ مِنَ الرَّحْمَنِ تَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تَقُولُ: يَا رَبِّ قُطِعْتُ، يَا رَبِّ ظُلِمْتُ، يَا رَبِّ أُسِيءَ إِلَيَّ " .سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا ہے: میں رحمن ہوں اور یہ رحم (رشتہ داری) ہے، میں نے اس کا نام اپنے نام سے ہی مشتق کیا ہے، لہٰذا جو اسے جوڑے گا میں اسے (اپنی رحمت سے) جوڑ دوں گا اور جو اسے توڑے گا میں اسے کاٹ کر (اپنی رحمت سے) بالکل جدا کر دوں گا۔“ اس حدیث کو امام مسدد نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں، نیز امام احمد بن منیع، امام احمد بن حنبل اور امام ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں ان الفاظ کے ساتھ بھی نقل کیا ہے: ”رحم (رشتہ داری) رحمن کی ایک شاخ ہے جو قیامت کے دن آکر عرض کرے گی: «يَا رَبِّ قُطِعْتُ، يَا رَبِّ ظُلِمْتُ، يَا رَبِّ أُسِيءَ إِلَيَّ» ”اے میرے رب! مجھے توڑ دیا گیا، اے میرے رب! مجھ پر ظلم کیا گیا، اے میرے رب! میرے ساتھ برا سلوک کیا گیا۔“ “