❮
❯
حدیث نمبر: 5042
وَعَنْ سَعِيدٍ قَالَ: " كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: مِمَّنْ أَنْتَ؟ قَالَ: فَمَتَّ لَهُ بِرَحِمٍ بَعِيدَةٍ، فَأَلَانَ لَهُ الْقَوْلَ، وَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : اعْرِفُوا أَنْسَابَكُمْ تَصِلُوا أَرْحَامَكُمْ، فَإِنَّهُ لَا قُرْبَ بِالرَّحِمِ إِذَا قُطِعَتْ وَإِنْ كَانَتْ قَرِيبَةً، وَلَا بُعْدَ لَهَا إِذَا وُصِلَتْ وَإِنْ كَانَتْ بَعِيدَةً " .
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے شاگرد سعید بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر تھا کہ ایک شخص آپ کے پاس آیا، آپ نے اس سے دریافت فرمایا: ”تم کس خاندان سے ہو؟“ تو اس شخص نے اپنے ایک دور کے رشتہ کا واسطہ دیا جس پر آپ نے اس کے ساتھ کلام میں نرمی اختیار فرمائی اور فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنے نسبوں کو پہچانو تاکہ تم اپنے رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کر سکو، کیونکہ جب تعلق توڑ دیا جائے تو رشتہ داری کی کوئی نزدیکی معتبر نہیں رہتی اگرچہ وہ (نسبی طور پر) قریب ہی کیوں نہ ہو، اور جب تعلق جوڑ لیا جائے تو پھر رشتہ داری میں کوئی دوری باقی نہیں رہتی اگرچہ وہ (نسبی طور پر) دور ہی کیوں نہ ہو۔“ اسے امام ابو داؤد طیالسی نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب البر والصلة / حدیث: 5042
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده صحيح
تخریج حدیث «المطالب العالية (2519): الطيالسي عن إسحاق بن سعيد عن أبيه عن ابن عباس؛ قال المحقق: هذا إسناد صحيح، وصححه الحاكم والحافظ»