إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب إزالة النجاسات باب: نجاستوں کو دور کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 500
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ثَنَا إِسْمَاعِيلُ - يَعْنِي: ابْنَ عَيَّاشٍ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يُصَبُّ عَلَى بَوْلِ الْغُلَامِ الْمَاءُ، وَيُغْسَلُ بَوْلُ الْجَارِيَةِ " .
وَثَنَا حَوْثَرَةُ ، ثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: " بَوْلُ الْغُلَامِ يُصَبُّ عَلَيْهِ الْمَاءُ صَبًّا مَا لَمْ يَطْعَمْ، وَبَوْلُ الْجَارِيَةِ يُغْسَلُ غَسْلًا، طَعِمَتْ أَمْ لَمْ تَطْعَمْ " مَوْقُوفٌ.ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”شیر خوار لڑکے کے پیشاب پر پانی بہا دیا جائے گا، اور لڑکی کے پیشاب کو دھویا جائے گا۔“
نیز سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”لڑکے کے پیشاب پر اس وقت تک محض پانی بہا دیا جائے گا جب تک وہ (باقاعدہ) کھانا شروع نہ کرے، اور لڑکی کے پیشاب کو باقاعدہ دھویا جائے گا، خواہ اس نے کھانا شروع کیا ہو یا نہ کیا ہو۔“ یہ روایت موقوف ہے۔