❮
❯
حدیث نمبر: 499
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، ثَنَا عُمَارَةُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، عَنْ حَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ - أَوْ أَنَّ حُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ - قَالَ: حَدَّثَتْنَا امْرَأَةٌ مِنْ أَهْلِنَا قَالَتْ: "بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْتَلْقِيًا عَلَى ظَهْرِهِ يُلَاعِبُ صَبِيًّا عَلَى صَدْرِهِ إِذْ بَالَ، فَقَامَتْ لِتَأْخُذَهُ وَتَضْرِبَهُ، فَقَالَ: دَعِيهِ، ائْتُونِي بِكُوزٍ مِنْ مَاءٍ. فَنَضَحَ الْمَاءَ عَلَى الْبَوْلِ حَتَّى تَفَايَضَ الْمَاءُ عَلَى الْبَوْلِ فَقَالَ: هَكَذَا يُصْنَعُ بِالْبَوْلِ، يُنْضَحُ مِنَ الذَّكَرِ، وَيُغْسَلُ مِنَ الْأُنْثَى" . هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ترجمہ

سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ (یا سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ ہمارے خاندان کی ایک خاتون (سیدہ رضی اللہ عنہا) نے بیان کیا کہ ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ پشت کے بل لیٹے ہوئے اپنے سینہ مبارک پر ایک ننھے بچے کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ اسی دوران اس نے پیشاب کر دیا، وہ خاتون اسے پکڑنے اور مارنے کے لیے اٹھیں تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اسے رہنے دو، اور میرے پاس پانی کا ایک کوزہ لے آؤ۔“ پھر آپ ﷺ نے اس پیشاب پر پانی کے چھینٹے مارے یہاں تک کہ پانی پیشاب کے اوپر سے بہہ گیا، پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بچے کے پیشاب کے ساتھ اسی طرح کیا جاتا ہے؛ لڑکے کے پیشاب پر پانی چھڑکا جاتا ہے اور لڑکی کے پیشاب کو دھویا جاتا ہے۔“
اس سند کے راوی ثقہ ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الطهارة / حدیث: 499
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «هذا إسناد رجاله ثقات»