إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب إزالة النجاسات باب: نجاستوں کو دور کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 501
قَالَ: وَثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ: ثَنَا سَمْعَانُ بْنُ مَالِكٍ الْمَالِكِيُّ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: "جَاءَ أَعَرَابِيٌّ فَبَالَ فِي الْمَسْجِدِ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَانِهِ فَاحْتُفِرَ، وَصُبَّ عَلَيْهِ دَلْوًا مِنْ مَاءٍ، قَالَ الْأَعْرَابِيُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْمَرْءُ يُحِبُّ الْقَوْمَ وَلَمَّا يَعْمَلْ بِعَمَلِهِمْ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ " .
قَالَ: وَثَنَا أَبُو هِشَامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرٍ، ثَنَا مَنْصُورٌ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مِثْلَهُ.ترجمہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک دیہاتی آیا اور اس نے مسجد میں پیشاب کر دیا، تو نبی اکرم ﷺ نے اس مقام کے بارے میں حکم دیا چنانچہ اسے کھود دیا گیا اور اس پر پانی کا ایک ڈول بہا دیا گیا، (بعد ازاں) اس دیہاتی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! ایک آدمی کسی قوم سے محبت رکھتا ہے حالانکہ ابھی تک اس نے ان جیسے عمل نہیں کیے (تو اس کا کیا حکم ہے)؟ تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”آدمی اسی کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرے۔““
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے اسی کے مثل ارشاد فرمایا۔