حدیث نمبر: 4985
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا بِشْرٌ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ - أَخِي الزُّهْرِيِّ - قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَغَضَبُهُ، لَا يُقْبَلُ مِنْهُ صِرْفٌ وَلَا عَدْلٌ " .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے اپنے حقیقی سرپرستوں کو چھوڑ کر کسی غیر کو اپنا ولی یا سرپرست بنایا، اس پر اللہ کی لعنت اور اس کا غضب ہو، اس کی طرف سے (قیامت کے دن) نہ کوئی نفلی عبادت (یا توبہ) قبول کی جائے گی اور نہ ہی کوئی فرضی عمل (یا فدیہ)۔“