إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب السبق والرمي— گھڑ دوڑ اور تیر اندازی کا بیان۔
باب التحريض على الرمي باب: تیر اندازی کی ترغیب۔
حدیث نمبر: 4803
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : وَثَنَا عَفَّانُ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، أَبَنَا ثَابِتٌ، أَنَّ أَبَا بَكْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْخَذْفِ " .
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَالْخَذْفُ - بِفَتْحِ الْخَاءِ وَسُكُونِ الذَّالِ الْمُعْجَمَتَيْنِ - : الرَّمْيُ بِالْعَصَا وَغَيْرِهَا.ترجمہ
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے ’خذف‘ (یعنی کنکریوں کو انگلیوں یا کسی لکڑی وغیرہ کی مدد سے اچھال کر پھینکنے) سے منع فرمایا ہے“، اس حدیث کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں، جبکہ ’الْخَذْفُ‘ (خا کے زبر اور ذال کے سکون کے ساتھ) کا مطلب لکڑی یا اس جیسی کسی دوسری چیز کی مدد سے (کنکری وغیرہ) پھینکنا ہے۔