إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب السبق والرمي— گھڑ دوڑ اور تیر اندازی کا بیان۔
باب التحريض على الرمي باب: تیر اندازی کی ترغیب۔
حدیث نمبر: 4802
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : وَثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - : " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلَى نَاسٍ يَرْمُونَ، فَقَالَ: خُذُوا وَأَنَا مَعَ ابْنِ (الْأَكْوَعِ) فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَأْخُذُ وَأَنْتَ مَعَ بَعْضِنَا دُونَ بَعْضٍ! فَقَالَ: خُذُوا وَأَنَا مَعَكُمْ يَا بَنِي إِسْمَاعِيلَ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا گزر کچھ ایسے لوگوں پر ہوا جو تیر اندازی کر رہے تھے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تیر اندازی جاری رکھو اور میں ابنِ اکوع کے ساتھ ہوں“، ان لوگوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! ہم کیسے مقابلہ کریں جبکہ آپ ہمارے ایک فریق کے ساتھ ہیں اور دوسرے کے ساتھ نہیں؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم سب تیر اندازی کرو، اے بنی اسماعیل! میں تم سب کے ساتھ ہوں“، یہ سند حجاج بن ارطاہ کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔