❮
❯
حدیث نمبر: 4791
قَالَ: وَثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي إِسْمَاعِيلَ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ قَالَ: " وُلِدَ لِأَخِي أُمِّ سَلَمَةَ غُلَامٌ فَسَمَّوْهُ الْوَلِيدَ، فَدَخَلُوا بِهِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَسْمَيْتُمُوهُ؟ قَالُوا: نَعَمْ، سَمَّوْهُ الْوَلِيدَ، قَالَ: مَهْ مَهْ! اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ، سَمَّيْتُمُوهُ بِاسْمِ فَرَاعِنَتِكُمْ، لَيَكُونَنَّ فِي أُمَّتِي رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: الْوَلِيدُ، لَهُوَ أَشَدُّ لِأُمَّتِي مِنْ فِرْعَوْنَ لِقَوْمِهِ " .
قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو : فَقُلْتُ لَهُ: أَيُّ الْوَلِيدِ هُوَ؟ قَالَ: إِنِ اسْتُخْلِفَ الْوَلِيدُ بْنُ يَزِيدَ فَهُوَ هُوَ، وَإِلَّا فَالْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ .
ترجمہ

سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے بھائی کے ہاں ایک بچہ پیدا ہوا تو لوگوں نے اس کا نام ولید رکھ دیا، پھر وہ اسے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں لائے تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے اس کا نام رکھ دیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں، ہم نے اس کا نام ولید رکھا ہے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ٹھہر جاؤ، ٹھہر جاؤ! اس کا نام عبد الرحمن ہے، تم نے اپنے فرعونوں کے نام پر اس کا نام رکھا ہے، میری امت میں یقیناً ایک ایسا شخص ہوگا جسے ولید کہا جائے گا اور وہ میری امت کے لیے فرعون کے اپنی قوم کے ساتھ (ظلم و ستم) سے بھی زیادہ سخت ثابت ہوگا“۔ راویِ حدیث عبد الرحمن بن عمرو کہتے ہیں کہ میں نے (امام زہری سے) پوچھا کہ وہ کون سا ولید ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ اگر ولید بن یزید تختِ خلافت پر فائز ہوا تو وہی مراد ہے، ورنہ پھر ولید بن عبد الملک مراد ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الضحايا وفيه العقيقة / حدیث: 4791
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، مرسل؛ وإسناده ضعيف لضعف إسماعيل بن أبي إسماعيل
تخریج حدیث ««الحكم عليه» في المطالب العالية محققًا (١٢/١٤٠): إسماعيل بن أبي إسماعيل ضعيف منكر الحديث، ومرسل من مراسيل ابن المسيب، وابن عياش روايته عن الأوزاعي الشامي مستقيمة؛ ورواه أحمد (١١٠) موصولا عن عمر، وعده ابن الجوزي في الموضوعات»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 110، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12391»