إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الضحايا وفيه العقيقة— قربانیوں کا بیان، اور اس میں عقیقے کا ذکر۔
باب ما جاء في تسمية المولود باب: نومولود کا نام رکھنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4790
قَالَ: وَثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ بَكْرٍ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا تَوَجَّهَ لِحَاجَةٍ يُعْجِبُهُ أَنْ يَسْمَعَ يَا رَاشِدُ، يَا نَجِيحُ، وَكَلَّ كَلِمَةٍ حَسَنَةٍ " .ترجمہ
بکر بن عبداللہ المزنی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ”نبی کریم ﷺ جب کسی ضرورت کے لیے تشریف لے جاتے تو آپ ﷺ کو یہ بات بہت پسند تھی کہ آپ ﷺ (بطورِ نیک فال) یہ پکار سنیں: «يَا رَاشِدُ» ”اے ہدایت یافتہ!“، «يَا نَجِيحُ» ”اے کامیاب ہونے والے!“ اور ہر وہ عمدہ کلمہ جو خیر و بھلائی پر مبنی ہو (آپ ﷺ کو خوش کر دیتا تھا)۔“ یہ روایت مرسل ہے۔