إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الضحايا وفيه العقيقة— قربانیوں کا بیان، اور اس میں عقیقے کا ذکر۔
باب في عيوب الأضحية باب: قربانی (کے جانور) کے عیوب کا بیان۔
حدیث نمبر: 4769
وَقَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: ثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ سَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ الذِّئْبَ قَطَعَ ذَنَبَ شَاةٍ لِي، أَفَأُضَحِّي بِهَا؟ قَالَ: نَعَمْ " .ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان فرماتے ہیں کہ ”میں نے نبی کریم ﷺ سے دریافت کیا، یا (راوی کو شک ہے کہ) کسی شخص نے آپ ﷺ سے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ایک بھیڑیے نے میری بکری کی دم کاٹ ڈالی ہے، تو کیا میں اس کی قربانی کر سکتا ہوں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہاں (تم اس کی قربانی کر سکتے ہو)“۔“