حدیث کتب › إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة › كتاب سيرة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب سيرة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم— سیدنا رسول اللہ ﷺ کی سیرت کا بیان۔
باب غزوة حنين باب: غزوۂ حنین کا بیان۔
حدیث نمبر: 4620
وَقَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ مَسْعُودٍ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ السَّائِبِ الطَّائِفِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي : السَّائِبُ بْنُ يَسَارٍ، سَمِعْتُ يَزِيدَ بْنَ عَامِرٍ السُّوَائِيَّ، وَكَانَ شَهِدَ حُنَيْنًا مَعَ الْمُشْرِكِينَ ثُمَّ أَسْلَمَ، فَنَحْنُ نَسْأَلُهُ عَنِ الرُّعْبِ الَّذِي أَلْقَاهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - فِي قُلُوبِ الْمُشْرِكِينَ يَوْمَ حُنَيْنٍ، كَيْفَ كَانَ ؟ قَالَ: كَانَ يَأْخُذُ لَنَا الْحَصَاةَ فَيَرْمِي بِهَا، فِي الطَّشْتِ فَتَطِنُّ، قَالَ: كُنَّا نَجِدُ فِي أَجْوَافِنَا مِثْلَ هَذَا.ترجمہ
سیدنا یزید بن عامر سوائی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، جو غزوہِ حنین کے موقع پر مشرکین کے ساتھ موجود تھے اور بعد ازاں اسلام لے آئے تھے، ہم ان سے اس رعب و ہیبت کے متعلق سوال کرتے تھے جو اللہ عزوجل نے حنین کے دن مشرکین کے دلوں میں ڈال دی تھی کہ وہ کیسی تھی؟ تو انہوں نے (اس کی کیفیت سمجھانے کے لیے) ایک کنکری پکڑ کر اسے ایک تشت (بڑے برتن) میں پھینکا جس سے ایک جھنکار پیدا ہوئی، پھر انہوں نے فرمایا: ”ہم اپنے پیٹوں کے اندر (خوف کی وجہ سے) بالکل اسی طرح کی کیفیت محسوس کر رہے تھے۔“