❮
❯
حدیث نمبر: 4621
وَبِهِ: إِلَى يَزِيدَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: " عِنْدَ انْكِشَافَةٍ انْكَشَفَهَا الْمُسْلِمُونَ يَوْمَ حُنَيْنٍ فَتَبِعَهُمُ الْكُفَّارُ، فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْضَةً مِنَ الْأَرْضِ ثُمَّ أَقْبَلَ بِهَا عَلَى الْمُشْرِكِينَ، فَرَمَى بِهَا فِي وُجُوهِهِمْ، فَقَالَ: ارْجِعُوا شَاهَتِ الْوُجُوهُ. قَالَ: فَمَا مِنَّا مِنْ أَحَدٍ يَلْقَى أَخَاهُ إِلَّا وَهُوَ يَشْكُو الْقَذَى أَوْ يَمْسَحُ عَيْنَيْهِ " .
ترجمہ

سیدنا یزید بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غزوہ حنین کے روز جب مسلمانوں کے قدم اکھڑ گئے اور وہ پیچھے ہٹ گئے تو کفار ان کے تعاقب میں لپکے، اس نازک موقع پر رسول اللہ ﷺ نے زمین سے مٹی کی ایک مٹھی بھری، پھر اسے مشرکین کی طرف رخ کر کے ان کے چہروں پر دے مارا اور فرمایا: ”واپس پلٹ جاؤ، «شَاهَتِ الْوُجُوهُ» ”یہ چہرے بگڑ جائیں“۔“ وہ بیان کرتے ہیں کہ پھر ہم میں سے جو بھی اپنے کسی ساتھی سے ملتا تو وہ اپنی آنکھوں میں پڑنے والی مٹی اور کچرے کی شکایت کر رہا ہوتا یا اپنی آنکھیں مل رہا ہوتا تھا۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب سيرة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم / حدیث: 4621
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لجهالة حال السائب بن يسار (بالإسناد السابق)
تخریج حدیث «هو بالإسناد السابق (عبد بن حميد عن موسى بن مسعود عن سعيد بن السائب عن أبيه)؛ السائب بن يسار: لم يوثقه غير ابن حبان (محقق المطالب العالية)؛ وله شاهد من حديث أبي عبد الرحمن الفهري عند أحمد»