❮
❯
حدیث نمبر: 4618
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ، حَدَّثَنِي أَبُو فَزَارَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِامْرَأَةٍ مَقْتُولَةٍ يَوْمَ حُنَيْنٍ، فَسَأَلَ عَنْهَا، فَقَالَ رَجُلٌ: أَرْدَفْتُهَا فَأَرَادَتْ أَنْ تَقْتُلَنِي فَقَتَلْتُهَا، فَأَمَرَ بِدَفْنِهَا " .
هَذَا إِسْنَادٌ مُرْسَلٌ، رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
ترجمہ

عبد الرحمن بن ابی عمرہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”نبی اکرم ﷺ غزوہ حنین کے دن ایک مقتولہ عورت کے پاس سے گزرے تو آپ ﷺ نے اس کے متعلق دریافت فرمایا، جس پر ایک شخص نے عرض کی: میں نے اسے اپنے پیچھے سواری پر بٹھایا تھا تو اس نے مجھے قتل کرنے کا ارادہ کیا جس کی پاداش میں، میں نے اسے قتل کر دیا، چنانچہ آپ ﷺ نے اسے دفن کرنے کا حکم صادر فرمایا“۔ یہ سند مرسل ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب سيرة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم / حدیث: 4618
درجۂ حدیث محدثین: مرسل
تخریج حدیث «هذا إسناد مرسل، رواته ثقات»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 14»