حدیث کتب › إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة › كتاب سيرة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب سيرة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم— سیدنا رسول اللہ ﷺ کی سیرت کا بیان۔
باب في غزوة الخندق وقريظة باب: غزوۂ خندق اور (غزوۂ) بنو قریظہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 4582
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، قَالَ: " ضَرَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْخَنْدَقِ، ثُمَّ قَالَ:
بِسْمِ اللَّهِ وَبِهِ بَدَيْنَا وَلَوْ عَبْدَنَا غَيْرَهُ شَقَيْنَا حَبَّذَا رَبًّا وَحَبَّذَا دِينًاترجمہ
ابو عثمان رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے غزوہ خندق کے موقع پر (زمین یا پتھر پر) ضرب لگائی، پھر آپ ﷺ نے یہ کلمات کہے: «بِسْمِ اللَّهِ وَبِهِ بَدَيْنَا وَلَوْ عَبْدَنَا غَيْرَهُ شَقَيْنَا حَبَّذَا رَبًّا وَحَبَّذَا دِينًا» ”اللہ کے نام کے ساتھ اور اسی کی توفیق سے ہم نے آغاز کیا، اور اگر ہم اس کے سوا کسی اور کی بندگی کرتے تو ہم ضرور بدبخت و نامراد ہو جاتے، وہ (اللہ) بطورِ رب کیا ہی بہترین ہے اور یہ (اسلام) بطورِ دین کتنا ہی عمدہ ہے“۔