إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب وجوب الاستنجاء بثلاثة أحجار أو الماء والحث على إنقاء الدبر والنهي عن الاستنجاء بالعظم والروث باب: تین پتھروں یا پانی سے استنجا کے وجوب، پچھلی شرمگاہ کو اچھی طرح صاف کرنے کی ترغیب، اور ہڈی اور لید سے استنجا کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 458
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ وَاصِلِ بْنِ السَّائِبِ الرَّقَاشِيِّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ أَبِي سَوْرَةَ، عَنْ عَمِّهِ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: "يَا نَبِيَّ اللَّهِ، مَنْ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ قَالَ فِيهِمْ: ( رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ ) ؟ قَالَ: كَانُوا يَسْتَنْجُونَ بِالْمَاءِ، وَكَانُوا لَا يَنَامُونَ اللَّيْلَ كُلَّهُ " . أَبُو سَوْرَةَ ضَعِيفٌ.ترجمہ
سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی ﷺ! وہ کون لوگ ہیں جن کے متعلق اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ﴿رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ﴾ (وہاں ایسے لوگ ہیں جو خوب پاک ہونے کو پسند کرتے ہیں اور اللہ پاکیزگی اختیار کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے)؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ وہ لوگ تھے جو (استنجا میں) پانی کا استعمال کرتے تھے اور وہ پوری رات نہیں سویا کرتے تھے۔“
ابو سورہ نامی راوی ضعیف ہے۔