إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب النهي عن قتل النساء والولدان والأجير وغيرهم وقتل ابن أبي الحقيق باب: عورتوں، بچوں، مزدوروں وغیرہ کو قتل کرنے کی ممانعت، اور ابن ابی الحُقَیق کا قتل۔
حدیث نمبر: 4459
قَالَ الْحَارِثُ: وَثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي فَزَارَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى امْرَأَةٍ مَقْتُولَةٍ يَوْمَ حُنَيْنٍ فَقَالَ: مَنْ قَتَلَ هَذِهِ ؟ فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرْدَفْتُهَا خَلْفِي فَأَرَادَتْ قَتْلِي فَقَتَلْتُهَا، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِدَفْنِهَا .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ. ترجمہ
عبد الرحمن بن ابی عمرہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ غزوہ حنین کے دن ایک مقتول عورت کے پاس سے گزرے تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا کہ ”اسے کس نے قتل کیا ہے؟“ ایک شخص نے عرض کیا کہ ”اے اللہ کے رسول ﷺ! میں نے اسے قتل کیا ہے، میں نے اسے اپنے پیچھے سواری پر بٹھایا تھا تو اس نے مجھے قتل کرنے کا ارادہ کیا جس پر میں نے اسے قتل کر دیا“، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے اسے دفن کرنے کا حکم صادر فرمایا۔ یہ سند اسحاق بن عبد اللہ بن ابی فروہ کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔