إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب النهي عن قتل النساء والولدان والأجير وغيرهم وقتل ابن أبي الحقيق باب: عورتوں، بچوں، مزدوروں وغیرہ کو قتل کرنے کی ممانعت، اور ابن ابی الحُقَیق کا قتل۔
حدیث نمبر: 4460
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي الْمَرَاسِيلِ عَنْ مُوسَى بْنِ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ وُهَيْبٍ ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى امْرَأَةً مَقْتُولَةً بِالطَّائِفِ، فَقَالَ: أَلَمْ أَنْهَ عَنْ قَتْلِ النِّسَاءِ، مَنْ صَاحِبُ هَذِهِ الْمَرْأَةِ الْمَقْتُولَةِ ؟ قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرْدَفْتُهَا فَأَرَادَتْ أَنْ تَصْرَعَنِي فَتَقْتُلَنِي. فَأَمَرَ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَوَارَى .ترجمہ
عکرمہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے طائف کے مقام پر ایک مقتولہ عورت کو دیکھا تو ارشاد فرمایا: ”کیا میں نے عورتوں کو قتل کرنے سے منع نہیں کیا تھا؟ اس مقتولہ عورت کا ساتھی کون ہے؟“ لوگوں میں سے ایک شخص نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! میں ہوں، میں نے اسے (سواری پر) اپنے پیچھے بٹھایا تھا تو اس نے مجھے پچھاڑ کر قتل کرنا چاہا، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے اس کے متعلق حکم صادر فرمایا کہ اسے دفن کر دیا جائے۔ اسے امام ابو داؤد نے کتاب ”المراسیل“ میں روایت کیا ہے۔