❮
❯
حدیث نمبر: 4421
قَالَ إِسْحَاقُ: وَثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ - يَعْنِي الْوَاشِحِيَّ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، عَنْ جَدِّتِهِ قَالَتْ: أُصِيبَ رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ يَوْمَ أُحُدٍ فِي ثُنْدُوَتِهِ بِسَهْمٍ، فَأَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: انْزِعِ السَّهْمَ. فَقَالَ: إِنْ شِئْتَ نَزَعْتُ السَّهْمَ وَالْقُطْبَةَ، وَإِنْ شِئْتَ نَزَعْتُ السَّهْمَ وَتَرَكْتُ الْقُطْبَةَ وَشَهِدْتُ لَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنَّكَ شَهِيدٌ. فَقُلْتُ: انْزَعِ السَّهْمَ، وَاتْرُكِ الْقُطْبَةَ، وَاشْهَدْ لِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنِّي شَهِيدٌ. فَقَالَ: نَعَمْ. فَنَزَعَ السَّهْمَ وَتَرَكَ الْقُطْبَةَ، فَعَاشَ حَيَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ، فَلَمَّا كَانَ زَمَنُ مُعَاوِيَةَ - أَوْ بَعْدَهُ - مَاتَ بَعْدَ الْعَصْرِ، فَرَأَوْا أَنْ يُخْرِجُوهُ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: إِنَّ مِثْلَ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ لَا يُخْرَجُ بِهِ حَتَّى يُؤْذِنُ مَنْ حَوْلَنَا مِنَ الْقُرَى، فَجَلَسَ مِنَ الْغَدِ، فَلَمَّا كَانَ الْغَدُ أُخْرِجَ، فَبَكَتْ مَوْلَاةٌ لَهُ عَلَى شَفِيرِ الْقَبْرِ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: إِنَّ الشَّيْخَ لَا طَاقَةَ لَهُ بِعَذَابِ اللَّهِ مِنْ هَذِهِ السَّفِيهَةِ - أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا .
ترجمہ

یحییٰ بن عبد الحمید بن رافع بن خدیج رحمہ اللہ کی دادی سے روایت ہے کہ سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ غزوہ احد کے دن اپنے سینے کے بالائی حصے میں تیر لگنے سے زخمی ہو گئے، وہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”(اے اللہ کے رسول!) اس تیر کو نکال دیجیے“، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم چاہو تو میں یہ تیر اور اس کا پھل دونوں نکال دوں، اور اگر تم چاہو تو میں تیر نکال دوں اور اس کا پھل (جسم ہی میں) رہنے دوں اور قیامت کے دن تمہارے حق میں گواہی دوں کہ تم شہید ہو“، انہوں نے عرض کی: ”آپ تیر نکال دیجیے اور اس کا پھل (میرے جسم میں ہی) رہنے دیجیے، اور قیامت کے دن میرے حق میں گواہی دیجیے گا کہ میں شہید ہوں“، آپ ﷺ نے فرمایا: ”ٹھیک ہے“، چنانچہ آپ ﷺ نے تیر نکال دیا اور اس کا پھل جسم میں ہی چھوڑ دیا، پھر وہ رسول اللہ ﷺ، سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم کے ادوارِ خلافت تک حیات رہے، جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا دورِ حکومت آیا یا اس کے بعد، تو ان کا انتقال عصر کے بعد ہوا، لوگوں نے (اسی وقت) ان کا جنازہ نکالنے کا ارادہ کیا تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ جیسی جلیل القدر شخصیت کا جنازہ اس وقت تک نہیں اٹھایا جائے گا جب تک کہ ہمارے گرد و نواح کی بستیوں کے لوگوں کو اطلاع نہ دے دی جائے“، چنانچہ وہ اگلی صبح تک رک گئے، جب اگلا دن ہوا تو جنازہ نکالا گیا، تو قبر کے کنارے ان کی ایک خادمہ رونے لگی، اس پر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”ان بزرگ (رافع) میں اس نادان عورت کی (نوحہ خوانی کی) وجہ سے اللہ کے عذاب کی سکت نہیں ہے“ یا اسی طرح کا کوئی جملہ ارشاد فرمایا۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الجهاد / حدیث: 4421
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لجهالة يحيى بن عبد الحميد بن رافع وجدته
تخریج حدیث «يحيى بن عبد الحميد بن رافع: لم يذكر فيه ابن أبي حاتم جرحًا ولا تعديلًا، روى عن جدته وعنه عمرو بن مرزوق (الجرح والتعديل 9/168)؛ جدته لا تعرف»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 26587، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4242، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 15855، 15856»