إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب ما جاء في الشهداء وفضلهم باب: شہداء اور ان کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4422
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا مَرْوَانُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ أُرِيدَ مَالُهُ وَقُوتِلَ فَقُتِلَ، فَهُوَ شَهِيدٌ .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ. ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کے مال (چھیننے) کا ارادہ کیا جائے اور اس سے قتال کیا جائے، پھر وہ (اپنے مال کے دفاع میں) قتل کر دیا جائے تو وہ شہید ہے۔“ اس روایت کی سند یزید بن سنان کے ضعف کے باعث ضعیف ہے۔