إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب ما جاء في الشهداء وفضلهم باب: شہداء اور ان کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4415
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: (ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ) عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمَّا أَمَرَ بِحَفْرِ الْعَيْنِ الَّتِي عِنْدَ أُحُدٍ بِالْمَدِينَةِ، نُودِيَ بِالْمَدِينَةِ مَنْ كَانَ لَهُ قَتِيلٌ فَلْيَخْرُجْ إِلَيْهِ. قَالَ جَابِرٌ: فَخَرَجْنَا إِلَيْهِمْ فَأَخْرَجْنَاهُمْ رِطَابًا (يَتَمَثَّنُونَ) فَأَصَابَتِ الْمِسْحَاةُ أُصْبُعَ رَجُلٍ مِنْهُمْ فَانْفَطَرَتْ دَمًا .ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”جب مدینہ منورہ میں احد کے مقام پر چشمہ کھودنے کا حکم دیا گیا تو مدینہ میں منادی کر دی گئی کہ جس کا کوئی شہید وہاں (مدفون) ہے وہ اس کے پاس پہنچ جائے؛ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ پھر ہم ان شہداء کی قبروں کی طرف نکلے اور ہم نے انہیں اس حال میں نکالا کہ وہ بالکل تر و تازہ تھے اور ان کے جسمانی اعضاء مڑ رہے تھے، اسی دوران ایک شخص کی انگلی پر بیلچہ لگ گیا تو اس سے تازہ خون جاری ہو گیا۔“