إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب ما جاء في الشهداء وفضلهم باب: شہداء اور ان کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4414
قَالَ الطَّيَالِسِيُّ: وَثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْأَنْصَارِيُّ ، حَدَّثَنِي جَدِّي، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ أَنَّهُ أَصَابَهُ سَهْمٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ غَزَوَاتِهِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا رَافِعُ، إِنْ شِئْتَ نَزَعْتُ السَّهْمَ وَتَرَكْتُ الْقُطْبَةَ، وَأَشْهَدُ لَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنَّكَ شَهِيدٌ. فَفَعَلَ .ترجمہ
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ کسی غزوے میں انہیں ایک تیر لگا، تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے ارشاد فرمایا: ”اے رافع! اگر تم چاہو تو میں تیر (کی لکڑی) نکال دوں اور اس کا پھل (جسم کے اندر ہی) رہنے دوں، اور میں قیامت کے دن تمہارے حق میں اس بات کی گواہی دوں گا کہ تم شہید ہو“، چنانچہ انہوں نے اسی طرح کرنے (یعنی پھل کو اندر ہی رہنے دینے) کا انتخاب کیا۔