إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب ما جاء في الشهداء وفضلهم باب: شہداء اور ان کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4413
قَالَ الطَّيَالِسِيُّ: وَثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، سَمِعْتُ رَجُلًا مِنْ بَنِي مَحْزُومٍ، يُحَدِّثُ عَنْ عَمِّهِ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ أَرَادَ أَنْ يَأْخُذَ الْوَهْطَ، مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، فَأَمَرَ مَوَالِيَهِ أَنْ يَتَسَلَّحُوا، فَقِيلَ لَهُ فِي ذَلِكَ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ .ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے ان کی زمین 'الوہط' لینی چاہی تو انہوں نے اپنے آزاد کردہ غلاموں کو مسلح ہونے کا حکم دے دیا، جب ان سے اس بابت سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اپنے مال کی حفاظت کی خاطر قتل کر دیا جائے وہ شہید ہے۔“