إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب ما يستر به من أعين الجن ورد السلام بعد قضاء الحاجة باب: جنوں کی نگاہوں سے کس چیز کے ذریعے پردہ ہوتا ہے، اور قضائے حاجت کے بعد سلام کا جواب دینے کا بیان۔
حدیث نمبر: 437
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ ، ثَنَا يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ سُفْيَانَ بْنِ أَبِي الْبَكَرَاتِ ، عَنْ مَحْفُوظِ بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنِ الْحَضْرَمِيِّ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "أَنَّ أَعْرَابِيًّا لَقِيَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَفْتِيهِ فِي الْغَائِطِ، قَالَ: لَا تَسْتَقْبِلِ الْقِبْلَةَ وَلَا تَسْتَدْبِرْهَا إِذَا اسْتَنْجَيْتَ. قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ أَصْنَعُ؟ قَالَ: اعْتَرِضْ بِحَجَرَيْنِ وَ (ضَمِّنِ ) الثَّالِثَ " .ترجمہ
سیدنا حضرمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نے رسول اللہ ﷺ سے ملاقات کی اور وہ آپ ﷺ سے قضائے حاجت کے متعلق شرعی حکم دریافت کر رہا تھا، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب تم استنجا کرو تو نہ قبلہ کی طرف رخ کرو اور نہ ہی اس کی طرف پشت کرو۔“ اس نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! پھر میں کس طرح کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”دو پتھروں کو چوڑائی کے رخ استعمال کرو اور تیسرے کو بھی ان کے ساتھ شامل کر لو۔“