إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب فضل الرباط في سبيل الله عز وجل باب: اللہ عزوجل کی راہ میں سرحد کی نگہبانی (رباط) کی فضیلت۔
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ عَسْعَسِ بْنِ سَلَامَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ فَفَقَدَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ، فَأُتِيَ بِهِ فَقَالَ: إِنِّي أَرْدَتُ أَنْ أَخْلُوَ بِعِبَادَةِ رَبِّي فَأَعْتَزِلُ النَّاسَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : فَلَا تَفْعَلْهُ، وَلَا يَفْعَلْهُ أَحَدٌ مِنْكُمْ - قَالَهَا ثَلَاثًا - فَلَصَبْرُ سَاعَةٍ فِي بَعْضِ مَوَاطِنِ الْمُسْلِمِينَ خَيْرٌ مِنْ عِبَادَةِ أَرْبَعِينَ عَامًا .
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، ثَنَا شُعْبَةُ سَمِعْتُ الْأَزْرَقَ بْنِ قَيْسٍ ، سَمِعْتُ عَسْعَسَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَفَقَدَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ، فَأَرْسَلَ فِي طَلَبِهِ، فَأُتِيَ بِهِ فَقَالَ: إِنِّي أَرَدْتُ أَنْ أَخْلُوَ ... فَذَكَرَهُ.عسعس بن سلامہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک سفر میں تھے تو آپ ﷺ نے اپنے صحابہ میں سے ایک شخص کو غیر حاضر پایا، پھر جب انہیں (تلاش کر کے) لایا گیا تو انہوں نے عرض کی: ”میں نے ارادہ کیا تھا کہ اپنے رب کی عبادت کے لیے تنہائی اختیار کر لوں اور لوگوں سے کنارہ کش ہو جاؤں۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم ایسا ہرگز نہ کرو، اور تم میں سے کوئی بھی ایسا نہ کرے“ —آپ ﷺ نے یہ بات تین مرتبہ ارشاد فرمائی— ”بے شک مسلمانوں کے کسی مقام (یا میدانِ عمل) میں ایک گھڑی کا صبر کرنا چالیس سال کی (تنہا) عبادت سے بہتر ہے۔“ اس حدیث کو امام حارث بن محمد بن ابی اسامہ نے بھی روح بن عبادہ کی سند سے شعبہ سے اسی مفہوم کے ساتھ روایت کیا ہے، جس میں یہ صراحت ہے کہ آپ ﷺ نے اس شخص کی تلاش میں آدمی بھیجا تھا اور پھر مذکورہ بالا قصہ بیان کیا۔