إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب فضل الرباط في سبيل الله عز وجل باب: اللہ عزوجل کی راہ میں سرحد کی نگہبانی (رباط) کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 4362
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ مِشْرَحِ بْنِ هَاعَانَ، سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: كُلُّ مَيِّتٍ يُخْتَمُ عَلَى عَمَلِهِ إِلَّا الْمُرَابِطُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَإِنَّهُ يَجْرِي لَهُ عَمَلُهُ حَتَّى يُبْعَثُ .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَحْمَدُ، ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، حَدَّثَنِي مِشْرَحُ بْنُ هَاعَانَ الْمَعَافِرِيُّ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا حَسَنٌ وَأَبُو سَعِيدٍ وَيَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ قَالُوا: ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا قُتَيْبَةُ ، وَقَالَ: وَيُؤَمَّنُ مِنْ فَتَّانِ الْقَبْرِ .ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”ہر مرنے والے کے عمل پر (موت کے ساتھ ہی) مہر لگا دی جاتی ہے سوائے اللہ کی راہ میں سرحدوں کی نگہبانی کرنے والے کے، کیونکہ اس کے لیے اس کا (نیک) عمل اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک کہ وہ (قیامت کے دن دوبارہ) اٹھایا نہ جائے“؛ اس حدیث کو ابویعلیٰ موصلی اور امام احمد بن حنبل نے بھی اپنی اسناد سے روایت کیا ہے، نیز امام احمد کی روایت میں قتیبہ کے طریق سے یہ اضافہ بھی منقول ہے کہ ”اور اسے قبر کے فتنوں سے محفوظ کر دیا جاتا ہے۔“