❮
❯
حدیث نمبر: 4336
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ثَنَا دَاوُدُ بْنُ رَشِيدٍ، ثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: جَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: هَلْ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي الْخَيْلِ شَيْئًا ؟ قَالَ: نَعَمْ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ اشْتَرُوا عَلَى اللَّهِ وَاسْتَقْرِضُوا عَلَى اللَّهِ. قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ يَسْتَقْرِضُ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ؟ قَالَ: قُولُوا: أَقْرِضْنَا إِلَى مَقَاسِمِنَا وَبِعْنَا إِلَى أَنْ يَفْتَحَ اللَّهُ لَنَا، لَا تَزَالُوا بِخَيْرٍ مَا دَامَ جِهَادَكُمْ حَيٌّ خَضِرٌ، وَسَيَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ قَوْمٌ يَشُكُّونَ فِي الْجِهَادِ، فَجَاهِدُوا فِي زَمَانِهِمْ وَاغْزُوَا، فَإِنَّ الْغَزْوَ يَوْمَئِذٍ أَخْضَرُ .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ لِتَدْلِيسِ بَقَيَّةَ بْنِ الْوَلِيدِ.
ترجمہ

سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے پاس ایک شخص آیا اور دریافت کیا کہ کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ کو گھوڑوں کے بارے میں کچھ فرماتے ہوئے سنا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں، میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت کے دن تک کے لیے خیر و بھلائی وابستہ کر دی گئی ہے، لہذا تم اللہ کے بھروسے پر (گھوڑے) خریدو اور اللہ کے بھروسے پر قرض لو۔“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! اللہ عزوجل کے بھروسے پر قرض لینے والا کون ہے (یعنی اس سے کیا مراد ہے)؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم یہ کہو: «أَقْرِضْنَا إِلَى مَقَاسِمِنَا وَبِعْنَا إِلَى أَنْ يَفْتَحَ اللَّهُ لَنَا» ”ہمیں ہماری غنیمتوں کی تقسیم تک قرض دے دو اور ہمیں اس وقت تک (ادھار) چیزیں فروخت کرو جب تک اللہ ہمیں فتح نہ عطا فرما دے“، تم اس وقت تک خیر و بھلائی کے ساتھ رہو گے جب تک تمہارا جہاد ترو تازہ اور شاداب رہے گا، اور عنقریب آخری زمانے میں ایسے لوگ آئیں گے جو جہاد کے بارے میں شک و شبہ کا اظہار کریں گے، تو تم ان کے زمانے میں بھی جہاد کرنا اور جنگوں میں شریک ہونا، کیونکہ اس وقت کا غزوہ نہایت شاداب اور باعثِ برکت ہوگا۔“ یہ سند بقیہ بن ولید کی تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الجهاد / حدیث: 4336
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد ضعيف لتدليس بقية بن الوليد»