إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب ما جاء في اتخاذ الخيل للجهاد وفضلها وإكرامها وسهامها باب: جہاد کے لیے گھوڑے رکھنے، ان کی فضیلت، ان کی تکریم اور ان کے حصوں کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4320
قَالَ: وَثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ قَالَ: كَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ: أَيُّمَا رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الدِّيوَانِ أَنْزَى حِمَارًا عَلَى عَرَبِيَّةٍ فَانْتَقَصَهُ مِنْ عَطَائِهِ عَشْرَ دَنَانِيرَ .ترجمہ
یزید بن ابی حبیب بیان کرتے ہیں کہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے یہ حکم جاری فرمایا کہ ”دیوان (سرکاری رجسٹر) کے وظیفہ خواروں میں سے جو شخص بھی کسی گدھے کو اصیل عربی گھوڑی پر جفتی کے لیے چھوڑے گا، تو اس کے سرکاری وظیفے میں سے دس دینار بطور جرمانہ منہا کر لیے جائیں گے۔“