إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب ما جاء في اتخاذ الخيل للجهاد وفضلها وإكرامها وسهامها باب: جہاد کے لیے گھوڑے رکھنے، ان کی فضیلت، ان کی تکریم اور ان کے حصوں کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4319
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ قَالَ: أَصْبَحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَمْسَحُ عَرَقَ فَرَسِهِ، فَقِيلَ لَهُ، فَقَالَ: إِنِّي عُوتِبْتُ اللَّيْلَةَ فِي الْخَيْلِ .
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ، شَيْخُ مُسَدَّدٍ هُوَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ.ترجمہ
ایک انصاری صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے صبح اس حال میں کی کہ آپ ﷺ اپنے گھوڑے کا پسینہ پونچھ رہے تھے، جب آپ ﷺ سے اس بابت دریافت کیا گیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”آج رات گھوڑوں (کی نگہداشت) کے معاملے میں مجھ پر عتاب کیا گیا ہے۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں، نیز امام مسدد کے استاد یحییٰ بن سعید القطان ہیں۔