إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب ما جاء في اتخاذ الخيل للجهاد وفضلها وإكرامها وسهامها باب: جہاد کے لیے گھوڑے رکھنے، ان کی فضیلت، ان کی تکریم اور ان کے حصوں کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4317
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، ثَنَا الزُّبَيْرُ بْنُ خِرِّيتٍ الْأَزْدِيُّ، حَدَّثَنِي نُعَيْمُ بْنُ أَبِي هِنْدَ الْأَشْجَعِيُّ قَالَ: رُئِيَ يَمْسَحُ خَدَّ فَرَسِهِ، فَقِيلَ لَهُ فِي ذَلِكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - عَاتَبَنِي فِي الْفَرَسِ .
قَالَ أَبُو بِشْرٍ: وَثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْفُرَاتِ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ خِرِّيتٍ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ أَبِي هِنْدَ، عَنْ عُرْوَةَ الْبَارِقِيِّ. ترجمہ
[4317] نعیم بن ابی ہند الاشجعی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کو اپنے گھوڑے کے رخسار (سے گرد و غبار) پونچھتے ہوئے دیکھا گیا، جب آپ ﷺ سے اس عمل کے متعلق دریافت کیا گیا تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک جبریل علیہ السلام نے گھوڑے (کی دیکھ بھال اور اس کے ساتھ حسنِ سلوک) کے بارے میں مجھے تنبیہ فرمائی ہے۔“
[4318] سیدنا عروہ بارقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔