❮
❯
حدیث نمبر: 4303
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا يُونُسُ ، ثَنَا لَيْثٌ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ قَالَ: لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْزُو فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ إِلَّا أَنْ يُغْزَى، أَوْ يَغْزُو فَإِذَا حَضَرَ ذَلِكَ أَقَامَ بِنَا حَتَّى يَنْسَلِخَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا حُجَيْنُ بْنُ الْمُثَنَّى أَبُو عُمَرٍ ، ثَنَا لَيْثٌ، فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى، ثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ.. فَذَكَرَهُ.
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ حرمت والے مہینوں میں اس وقت تک قتال نہیں فرماتے تھے جب تک کہ آپ ﷺ پر حملہ نہ کر دیا جائے، چنانچہ جب ایسا مہینہ آ جاتا تو آپ ﷺ ہمارے ہمراہ قیام فرماتے یہاں تک کہ وہ مہینہ مکمل بیت جاتا۔“ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل نے بھی حُجین بن مثنیٰ اور اسحاق بن عیسیٰ کی سندوں سے لیث بن سعد کے واسطے سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الجهاد / حدیث: 4303
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده صحيح
تخریج حدیث «يونس بن محمد المؤدب ثقة؛ الليث بن سعد لم يرو عن أبي الزبير إلا ما سمعه من جابر، فأمنت تدليسه (من الحفظ)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 14173، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9937»