إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب وداع المنزل بركعتين واستحباب السفر يوم الخميس باب: دو رکعتیں پڑھ کر گھر سے رخصت ہونا اور جمعرات کے دن سفر کا استحباب۔
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ، ثَنَا ابْنُ عُلَاثَةَ، عَنْ وَاصِلٍ مَوْلَى أَبِي عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَسْتِحِبُّ إِذَا أَرَادَ سَفَرًا أَنْ يَخْرُجَ يَوْمَ الْخَمِيسِ .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ، عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيُّ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَأَبُو زُرْعَةَ وَابْنُ عَدِيٍّ وَالْأَزْدِيُّ وَالدَّارَقُطْنِيُّ ، وَابْنُ عُلَاثَةَ اسْمُهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُلَاثَةَ، لَكِنَّ الْمَتْنَ لَهُ شَاهِدٌ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَغَيْرِهِمَا مِنْ حَدِيثِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَسَكَتَ عَلَيْهِ، وَالتِّرْمِذِيُّ وَحَسَّنَهُ مِنْ حَدِيثِ صَخْرِ بْنِ وَدَاعَةَ الْغَامِدِيِّ.
وَتَقَدَّمَ فِي كِتَابِ الْحَجِّ.سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ جب سفر کا ارادہ فرماتے تو جمعرات کے دن روانہ ہونا پسند فرماتے تھے۔“ اس حدیث کی سند ضعیف ہے، اس کے راوی عمرو بن حصین عقیلی کو امام ابو حاتم، ابو زرعہ، ابن عدی، ازدی اور دارقطنی نے ضعیف قرار دیا ہے، اور ابن علاثہ کا نام محمد بن عبداللہ بن علاثہ ہے، تاہم اس متن کا شاہد صحیح بخاری و صحیح مسلم اور دیگر کتبِ حدیث میں سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کی روایت سے موجود ہے، نیز اسے امام ابو داؤد نے بھی روایت کیا اور اس پر خاموشی اختیار کی، جبکہ امام ترمذی نے سیدنا صخر بن وداعہ غامدی رضی اللہ عنہ کی حدیث سے اسے روایت کر کے حسن قرار دیا ہے، اور یہ ذکر پہلے کتاب الحج میں گزر چکا ہے۔