إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإمارة— امارت (حکومت) کا بیان۔
باب ما جاء في الأمراء والأمناء والعرفاء وغيرهم باب: امراء، امناء، عرفاء (نقیبوں) وغیرہ کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4211
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا مُحَمَّدٌ ، ثَنَا مُبَارَكٌ ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ، عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّتْ بِهِ جَنَازَةٌ فَقَالَ: طُوبَى لَهُ إِنْ لَمْ يَكُنْ عَرِّيفًا .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ مُبَارَكٌ هُوَ ابْنُ سُحَيْمٍ، مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس کے لیے خوشخبری ہے بشرطیکہ یہ (قوم کا) سرکاری عہدے دار یا سردار نہ رہا ہو۔“ یہ اسناد ضعیف ہے؛ کیونکہ اس کا ایک راوی مبارک بن سحیم ہے جو کہ متروک الحدیث ہے۔