إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإمارة— امارت (حکومت) کا بیان۔
باب ما جاء في الأمراء والأمناء والعرفاء وغيرهم باب: امراء، امناء، عرفاء (نقیبوں) وغیرہ کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4212
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا أَبُو إِبْرَاهِيمَ التُّرْجُمَانِيُّ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا عُبَيْسُ بْنُ مَيْمُونٍ، ثَنَا يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَمَا يَسْتَطِيعُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ فِي اللَّيْلَةِ ( قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ) فَإِنَّهَا تَعْدِلُ الْقُرْآنَ كُلَّهُ .
قَالَ: وَلَا بُدَّ لِلنَّاسِ مِنْ عَرِّيفٍ، وَالْعَرِّيفُ فِي النَّارِ .
قَالَ: وَيُؤْتَى بِالشُّرْطِيِّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَيُقَالُ: ضَعْ سَوْطَكَ وَادْخُلِ النَّارَ .ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی اس بات کی استطاعت نہیں رکھتا کہ وہ ایک رات میں ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ پڑھ لے؟ بلاشبہ یہ پورے قرآن کے برابر ہے۔“ نیز آپ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں کے لیے کسی نگران (عریف) کا ہونا تو ناگزیر ہے، مگر (ظالم) نگران آگ میں جائے گا۔“ اور فرمایا: ”قیامت کے دن (ظالم) سپاہی کو لایا جائے گا اور اس سے کہا جائے گا: اپنا کوڑا رکھ دے اور جہنم میں داخل ہو جا۔“