إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإمارة— امارت (حکومت) کا بیان۔
باب ما جاء في الأمراء باب: امراء کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4189
وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: أَبَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ الْمُهَاجِرِ بْنِ قُنْفُذٍ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَفْضَلُ عِبَادِ اللَّهِ عِنْدَ اللَّهِ مَنْزِلَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِمَامٌ عَادِلٌ رَفِيقٌ، وَإِنَّ شَرَّ عِبَادِ اللَّهِ عِنْدَ اللَّهِ مَنْزِلَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِمَامٌ جَائِرٌ خَرِقٌ .ترجمہ
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے حضور مرتبے کے اعتبار سے اللہ کے بندوں میں سب سے برتر وہ حکمران ہے جو عادل اور اپنی رعایا کے ساتھ نرمی و شفقت برتنے والا ہو، اور بیشک قیامت کے دن اللہ کے نزدیک درجے کے لحاظ سے اللہ کے بندوں میں سب سے بدتر وہ حکمران ہے جو ظالم اور سخت گیر ہو۔“