إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإمارة— امارت (حکومت) کا بیان۔
باب طاعة الإمام وإن كان عبدا حبشيا باب: امام کی اطاعت کا بیان، اگرچہ وہ حبشی غلام ہو۔
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : وَثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثَنَا طَلْحَةُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِي الْجُوَيْرِيَةِ الْجَرْمِيِّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجَرْمِيِّ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ إِذْ جَاءَ شَيْخٌ، فَلَمَّا رَآهُ الْقَوْمُ قَالُوا: أَبُو ذَرٍّ فَلَمَّا رَآهُ عُثْمَانُ قَالَ: مَرْحَبًا وَأَهْلًا بِأَخِي، فَقَالَ أَبُو ذَرٍّ: مَرْحَبًا وَأَهْلًا بِأَخِي، لَعَمْرِي لَقَدْ غَلَظْتَ فِي الْعَزْمَةِ، وَايْمُ اللَّهِ، لَوْ أَنَّكَ عَزَمْتَ عَلَيَّ أَنْ أَحْبُوَ لَحَبَوْتُ مَا اسْتَطَعْتُ أَنْ أَحْبُوَ .زید بن خالد جرمی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف فرما تھے کہ اسی دوران ایک بزرگ آئے، جب لوگوں نے انہیں دیکھا تو کہنے لگے: ”یہ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ ہیں،“ پھر جب سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے انہیں دیکھا تو استقبال کرتے ہوئے فرمایا: «مَرْحَبًا وَأَهْلًا بِأَخِي» ”خوش آمدید اور میرے بھائی کو مرحبا،“ تو سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے جواباً کہا: «مَرْحَبًا وَأَهْلًا بِأَخِي» ”خوش آمدید اور میرے بھائی کو بھی مرحبا، میری عمر کی قسم! آپ نے (مجھ سے متعلق) پختہ حکم جاری کرنے میں یقیناً سختی سے کام لیا ہے، لیکن اللہ کی قسم! اگر آپ مجھ پر یہ لازم کر دیتے کہ میں گھٹنوں کے بل چل کر آؤں تو میں اپنی بساط بھر ضرور گھٹنوں کے بل چل کر حاضر ہوتا۔“