❮
❯
حدیث نمبر: 418
قَالَ: وَثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، ثَنَا عَوْفٌ ، حَدَّثَنِي شَيْخٌ كَانَ يَقُصُّ عَلَيْنَا فِي مَسْجِدِ الْأَشْيَاخِ قَبْلَ وَقْعَةِ ابْنِ الْأَشْعَثِ، قَالَ: "بَلَغَنِي أَنَّ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانُوا فِي مَسِيرٍ، فَانْتَهَوْا إِلَى غَدِيرٍ، فِي نَاحِيَةٍ مِنْهُ جِيفَةٌ فَأَمْسَكُوا عَنْهُ حَتَّى جَاءَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا الْغَدِيرُ فِي نَاحِيَةٍ مِنْهُ جِيفَةٌ! فَقَالَ: اسْقُوا وَاسْتَقُوا، فَإِنَّ الْمَاءَ يَحِلُّ وَلَا يَحْرُمُ " .
ترجمہ

ابنِ اشعث کے واقعے سے قبل مسجدِ اشیاخ میں ہمیں وعظ و نصیحت کرنے والے ایک بزرگ رحمہ اللہ سے مروی ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ سیدنا رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ایک سفر میں تھے کہ ان کا گزر ایک تالاب پر ہوا جس کے ایک کنارے پر کوئی مردار پڑا تھا، اس وجہ سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے (احتیاطاً) پانی پینے سے ہاتھ روک لیا یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ ان کے پاس تشریف لائے تو انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! اس تالاب کے ایک گوشے میں تو مردار پڑا ہے!“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم خود بھی پیو اور (دوسروں کو بھی) پلاؤ، کیونکہ پانی پاک و حلال ہے اور وہ (محض اس سے) حرام نہیں ہوتا۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الطهارة / حدیث: 418
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف؛ لإبهام الشيخ الراوي عن أبي سعيد، والمتن صحيح بشواهده
تخریج حدیث «أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 2، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 7»