إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزينة— زینت کا بیان۔
باب ما جاء في الخضاب بالحناء والكتم باب: مہندی اور کتم سے خضاب لگانے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4119
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدٌ الزِّبْرِقَانُ أَبُو هَمَّامٍ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ سَالِمٍ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَمَّامٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا أَبَا الدَّرْدَاءِ، مَا شَيْءٌ كَانَ يَخْضِبُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: يَا أَخِي - أَوْ يَا بُنَيَّ - مَا كَانَ بَلَغَ مِنَ الشَّيْبِ أَنْ يَخْضِبَ وَلَكِنْ أَيْ قَدْ كَانَتْ مِنْهُ هَا هُنَا - وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى عَنْفَقَتِهِ - شَعَرَاتٌ بِيضٌ فَكَانَ يَغْسِلُهُ بِالْحِنَّاءِ وَالسِّدْرِ".ترجمہ
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، عبداللہ بن ہمام کہتے ہیں کہ میں نے ان سے دریافت کیا کہ اے ابودرداء! رسول اللہ ﷺ کس چیز کے ساتھ خضاب لگایا کرتے تھے؟ تو آپ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ”اے میرے بھائی - یا اے میرے بیٹے - آپ ﷺ کے موئے مبارک اس حد تک سفید نہیں ہوئے تھے کہ آپ ﷺ کو خضاب کرنے کی ضرورت پڑتی، البتہ آپ ﷺ کے یہاں (اور آپ رضی اللہ عنہ نے اپنے ہاتھ سے اپنے عنفقہ یعنی نچلے ہونٹ اور ٹھوڑی کے درمیانی بالوں کی طرف اشارہ کیا) چند سفید بال تھے جنہیں آپ ﷺ مہندی اور بیری کے پتوں (سدر) سے دھو لیا کرتے تھے۔“