إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزينة— زینت کا بیان۔
باب ما جاء في الخضاب بالحناء والكتم باب: مہندی اور کتم سے خضاب لگانے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4120
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعِجْلِيُّ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي سَارَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ "أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْيَضَ الرَّأْسِ وَاللِّحْيَةِ فَقَالَ: أَلَسْتَ مُسْلِمًا؟ قَالَ: بَلَى. قَالَ: فَاخْتَضِبْ".ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوا جس کے سر اور داڑھی کے بال (بڑھاپے کی وجہ سے) سفید ہو چکے تھے، تو آپ ﷺ نے (اس کی یہ حالت دیکھ کر) اس سے دریافت فرمایا: ”کیا تم مسلمان نہیں ہو؟“ اس نے عرض کیا: کیوں نہیں (یعنی میں مسلمان ہوں)، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”پھر (اپنے بالوں کو) خضاب لگایا کرو۔“