إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزينة— زینت کا بیان۔
باب ما جاء في الخضاب بالحناء والكتم باب: مہندی اور کتم سے خضاب لگانے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4118
رَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ الْمُعَلَّى بْنِ مَنْصُورٍ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "غَيِّرُوا الشَّيْبَ وَقَالَ: إِنَّ أَحْسَنَ مَا غَيَّرْتُمْ بِهِ الشَّيْبَ الْحِنَّاءُ وَالْكَتَمُ".
وَقَالَ: لَا نَعْلَمُهُ رَوَاهُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ إِلَّا سَعِيدٌ.
(قُلْتُ: إِنَّمَا رَوَاهُ يَحْيَى بْنُ الْمُعَلَّى، وَلَمْ يُتَابَعْ عَلَيْهِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ).ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”سفیدی (بڑھاپے کے بالوں) کو بدل لیا کرو“ اور مزید ارشاد فرمایا: ”بے شک سب سے بہترین چیز جس کے ذریعے تم بالوں کی سفیدی کو بدلتے ہو وہ مہندی اور کتم (وسمہ) ہے“، امام بزار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمارے علم کے مطابق اس روایت کو قتادہ سے بحوالہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سوائے سعید بن بشیر کے کسی اور نے نقل نہیں کیا (میں کہتا ہوں کہ اس روایت کو یحییٰ بن معلی نے بیان کیا ہے جس کی کسی نے متابعت نہیں کی اور وہ متروک الحدیث راوی ہے)۔