إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزينة— زینت کا بیان۔
باب ما جاء في الخضاب بالحناء والكتم باب: مہندی اور کتم سے خضاب لگانے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4115
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ: ثَنَا الْمُقْرِئُ ، ثَنَا حَيَوَةُ ، ثَنَا أَبُو عَقِيلٍ "أَنَّهُ رَأَى شَعْرًا مِنْ شَعْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَصْبُوغًا بِالْحِنَّاءِ، قَالَ: كُنَّا نُخَضْخِضُهُ بِالْمَاءِ وَنَشْرَبُ ذَلِكَ الْمَاءَ".ترجمہ
ابوعقیل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے موئے مبارک دیکھے جو مہندی سے رنگے ہوئے تھے، انہوں نے بیان کیا کہ ہم ان مبارک بالوں کو پانی میں ڈال کر حرکت دیتے تھے اور پھر اس پانی کو (برکت کے لیے) پی لیا کرتے تھے۔“