إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزينة— زینت کا بیان۔
باب ما جاء في الخضاب بالحناء والكتم باب: مہندی اور کتم سے خضاب لگانے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ [رَاشِدٍ] قَالَ: "سَأَلْتُ مُوسَى بْنَ أَنَسٍ: (أَخْتَضَبَ) رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ: لَمْ يَبْلُغْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَنْ (يَخَتَضِبَ)، وَلَكِنْ أَبُو بَكْرٍ كَانَ (يَخْتَضِبُ) بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ".
رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ: ثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ، ثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ خَادِمِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ خَضْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَمْ يَشِنْهُ الشَّيْبُ، وَلَكِنْ خَضَبَ أَبُو بَكْرٍ بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ وَخَضَبَ عُمَرُ بِالْحِنَّاءِ".
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ [سَلَمَةَ] ثَنَا هِشَامٌ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ: "سُئِلَ أَنَسٌ عَنْ خِضَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَكُنْ شَابَ إِلَّا يَسِيرًا، وَلَكِنَّ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ خَضَبَا بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ، وَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ بِأَبِيهِ أَبِي قُحَافَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَبِي بَكْرٍ: لَوْ أَقْرَرْتَ الشَّيْخَ فِي بَيْتِهِ لَأَتَيْنَاهُ - لِكَرَامَةِ أَبِي بَكْرٍ - قَالَ: فَأَسْلَمَ وَرَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ كَالثَّغَامَةِ، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: غَيِّرُوهُمَا وَجَنِّبُوهُ السَّوَادَ".
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ [الْحَرَّانِيُّ] عَنْ هِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخِتِصَارٍ.سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب ان سے رسول اللہ ﷺ کے خضاب کرنے کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ ”رسول اللہ ﷺ کے بال مبارک اس حد تک (سفید) نہیں پہنچے تھے کہ آپ ﷺ کو خضاب کرنے کی ضرورت پیش آتی، البتہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ مہندی اور وسمہ کا خضاب کیا کرتے تھے۔“ ایک اور روایت میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ”سفیدی نے رسول اللہ ﷺ کو (بالوں کی کثرت کے لحاظ سے) متاثر نہیں کیا تھا، البتہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ مہندی اور وسمہ کا اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ مہندی کا خضاب کیا کرتے تھے۔“ نیز سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے ہی مروی ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ کے بال مبارک بہت ہی کم سفید ہوئے تھے، البتہ سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما مہندی اور وسمہ کا خضاب لگاتے تھے، اور جب فتح مکہ کے دن سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اپنے والد سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں لائے تو آپ ﷺ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی تکریم و منزلت کی خاطر ارشاد فرمایا: ”اگر تم ان بزرگ کو ان کے گھر ہی پر رہنے دیتے تو میں خود ان کے پاس چلا جاتا۔“ پس وہ اسلام لے آئے جبکہ ان کے سر اور داڑھی کے بال ثغامہ (سفید پھولوں والی بوٹی) کی مانند بالکل سفید تھے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ان (بالوں) کی رنگت کو تبدیل کرو اور انہیں کالے رنگ سے بچاؤ۔“ اس روایت کو امام احمد بن حنبل نے بھی اپنی مسند میں روایت کیا ہے، اور یہ حدیثِ مبارکہ مختصر طور پر صحیحین (بخاری و مسلم) میں بھی موجود ہے۔