إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزينة— زینت کا بیان۔
باب ما جاء في المعصفر باب: کُسم سے رنگے ہوئے (کپڑے) کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4113
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ [مُوسَى] ثَنَا عُمَارَةُ بْنُ زَاذَانَ ، عَنْ زِيَادٍ [النُّمَيْرِيِّ] عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ "أَنَّ شَابًّا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ مِلْحَفَةٌ مُصْفَرَّةٌ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ كَانَ هَذَا تَحْتَ قِدْرِ أَهْلِكَ كَانَ خَيْرًا لَكَ. فَذَهَبَ الْفَتَى فَغَدَا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: مَا صَنَعْتَ بِثَوْبِكَ؟ قَالَ: صَنَعْتُ مَا أَمَرْتَنِي. فَقَالَ: مَا بِذَاكَ أَمَرْتُكَ، فَهَلَّا أَلْقَيْتَهُ عَلَى بَعْضِ نِسَائِكَ".ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک نوجوان نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ اس نے زرد رنگ کی ایک چادر اوڑھ رکھی تھی، تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”اگر یہ تمہارے گھر والوں کی ہانڈی کے نیچے (آگ جلانے کے کام) ہوتی تو تمہارے لیے زیادہ بہتر ہوتا۔“ وہ نوجوان چلا گیا اور پھر اگلی صبح نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تم نے اپنی اس چادر کا کیا کیا؟“ اس نے عرض کیا: میں نے وہی کیا جس کا آپ نے مجھے حکم دیا تھا، اس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میرا یہ مطلب نہیں تھا، تم نے اسے اپنے گھر کی خواتین میں سے کسی کو کیوں نہ دے دیا؟“