إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزينة— زینت کا بیان۔
باب ما جاء في حلية الذهب للنساء باب: عورتوں کے لیے سونے کے زیور کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4094
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: وَثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَةَ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ نُبَيْطِ بْنِ جَابِرٍ قَالَتْ: "أَوْصَى أَبُو أُمَامَةَ أَسْعَدُ بْنُ زُرَارَةَ بِأُمِّي وَخَالَتِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَاهُ حُلِيٌّ فِيهِ ذَهَبٌ وَلُؤْلُؤٌ يُقَالُ لَهُ: (الرِّعَاثُ). قَالَتْ: فَحَلَّاهُنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ تِلْكَ الرِّعَاثِ فَأَدْرَكْتُ ذَلِكَ الْحُلِيَّ عِنْدَ أَهْلِي".ترجمہ
زینب بنت نبیط بن جابر رحمہا اللہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا ابو امامہ اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ نے میری والدہ اور میری خالہ کے متعلق رسول اللہ ﷺ کو وصیت فرمائی، پھر آپ ﷺ کے پاس سونے اور موتیوں پر مشتمل کچھ زیورات لائے گئے جنہیں (رعاث) کہا جاتا تھا، وہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ان (رعاث) میں سے وہ زیورات انہیں پہنائے اور میں نے وہ زیورات اپنے گھر والوں کے پاس پائے ہیں۔“