إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب اللباس— لباس کا بیان۔
باب ما جاء في النعال وصفتها وإصلاحها باب: جوتوں، ان کی ساخت اور ان کی مرمت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
قَالَ الْحَارِثُ: وَثَنَا أَشْهَلُ ، ثَنَا ابْنُ عَوْنٍ قَالَ: "أَتَيْتُ حَذَّاءً بِالْمَدِينَةِ فَقُلْتُ: احْذُ نَعْلِي. فَقَالَ: إِنْ شِئْتَ حَذَوْتُهَا هَكَذَا، وَإِنْ شِئْتَ حَذَوْتُهَا كَمَا رَأَيْتُ نَعْلَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: (وَأَيْنَ) رَأَيْتَ نَعْلَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: رَأَيْتُهَا فِي بَيْتِ فَاطِمَةَ - قَالَ: حَسِبْتُهُ قَالَ: فِي بَيْتِ فَاطِمَةَ بِنْتِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْعَبَّاسِ - قَالَ: احْذُهَا كَمَا رَأَيْتَ نَعْلَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَحَذَاهَا لَهَا قِبَالَانِ، قَالَ: فَقَدِمْتُ وَقَدْ أَخَذَهُمَا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ". ابنِ عون بیان کرتے ہیں کہ ”میں مدینہ منورہ میں ایک موچی کے پاس آیا اور اس سے کہا کہ میرے جوتے تیار کر دو، تو اس نے کہا: اگر آپ چاہیں تو میں انہیں اس (عام) طرح تیار کر دوں اور اگر چاہیں تو ویسے تیار کر دوں جیسے میں نے رسول اللہ ﷺ کے نعلینِ مبارک دیکھے ہیں، میں نے اس سے دریافت کیا کہ آپ نے رسول اللہ ﷺ کے نعلینِ مبارک کہاں دیکھے؟ اس نے جواب دیا کہ میں نے وہ فاطمہ (راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے اس نے کہا فاطمہ بنت عبید اللہ بن عباس) کے گھر میں دیکھے ہیں، میں نے کہا: تو پھر میرے جوتے بالکل ویسے ہی تیار کر دو جیسے تم نے رسول اللہ ﷺ کے نعلینِ مبارک دیکھے تھے، چنانچہ اس نے وہ جوتے تیار کیے جن کے دو تسمے تھے، ابن عون بیان کرتے ہیں کہ پھر جب میں واپس آیا تو محمد بن سیرین نے وہ جوتے مجھ سے لے لیے تھے۔“