إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب اللباس— لباس کا بیان۔
باب جواز لبس الذهب والحرير للنساء وما جاء في التسمية على الخياطة باب: عورتوں کے لیے سونا اور ریشم پہننے کا جواز، اور سلائی کے وقت بسم اللہ پڑھنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4020
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ جَابِرِ بْنِ صُبْحٍ، عَنْ [ عُبَيْدِ اللَّهِ ] بْنِ أَبِي جَرْوَةَ الْعَبْدِيِّ، عَنْ عَمَّتِهِ "أَنَّهَا دَخَلَتْ عَلَى عَائِشَةَ، وَإِذَا خَيَّاطٌ [يَخِيطُ] دِرْعًا لَهَا، فَقَالَتْ لَهُ: سَمَّيْتَ حِينَ ضَرَبْتَ الْإِبْرَةَ؟ قَالَ: لَا. قَالَتْ: فَافْتَقْهُ. قَالَتْ: وَرَأَتِ امْرَأَةً تَأْكُلُ بِشَمَالِهَا فَقَالَتْ: كُلِي بِيَمِينِكِ.ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ان کے پاس ایک درزی ان کی قمیض سی رہا تھا، آپ رضی اللہ عنہا نے اس سے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے سوئی چبھوتے وقت اللہ کا نام لیا تھا؟“ اس نے عرض کیا: نہیں، تو آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”اسے ادھیڑ دو۔“ نیز آپ رضی اللہ عنہا نے ایک عورت کو اپنے بائیں ہاتھ سے کھاتے ہوئے دیکھا تو اسے (نصیحت کرتے ہوئے) فرمایا: ”تم اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ۔“